the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بالی ووڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو ہندوستان کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ان کی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان کی مدد کے لیے میدان میں آچکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے پاکستانی اداکاروں کو ہندوستان چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد انہوں نے کرن جوہر کے گھر کے باہر بھی دھرنا دیا، جس کی وجہ ان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ہے۔ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں کرن جوہر نے پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان کو



کاسٹ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کرن جوہر کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ قوم پرست جماعت نے کرن جوہر کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ فلم میں سے فواد خان کے سین نہیں ہٹائیں گے تو وہ اس فلم کو ہندوستان میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ 

گزشتہ روز کرن جوہر کے ممبئی میں موجود دفتر کے باہر سے پولیس نے مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) کے 100 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سب واقعات کے بعد سلمان خان، کرن جوہر کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔ بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے کو فون کرکے دھرنا ختم کرنے کی گزارش کی۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.